رشمیکا مندانا کی پرانی آڈیو لیک، اداکارہ نے سخت وارننگ دیدی

ممبئی (شوبز ڈیسک )  بھارتی فلم  انڈسٹری کے معروف اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی نامور اداکارہ رشمیکا مندانا کی 8 سال پرانی ذاتی آڈیو لیک ہوگئی جس پر اداکارہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر جاری بیان میں 29 سالہ اداکارہ نے کہا کہ یہ آڈیو بظاہر ان افراد کی اجازت یا علم کے بغیر ریکارڈ اور شیئر کی گئی جو اس گفتگو میں شامل تھے، اس گفتگو کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ آن لائن پھیلایا گیا جس کی وجہ سے بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس کلپ کے پھیلاو کو اپنی نجی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ جو لوگ اسے شیئر کر رہے ہیں انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔رشمیکا نے لکھا کہ 8 سالوں سے انہیں بعض میڈیا اداروں اور آن لائن صارفین کی جانب سے غلط معلومات، ہراسانی اور تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ان تمام حالات کے باوجود وہ زیادہ تر خاموش رہیں، حالانکہ اس سے انہیں ذہنی دبائوکا سامنا کرنا پڑا۔