بھارت، سڑک پر پڑے گڑھے نے مردہ خاتون کو زندہ کردیا

 نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے تقریبا دماغی طور پر مردہ قرار دی گئی خاتون ایمبولینس کے ایک شدید جھٹکے کے بعد دوبارہ سانس لینے لگی اور بعد ازاں صحت یاب بھی ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ ونیتا شکلا جو ضلع پیلی بھیت کی رہائشی ہیں، شدید طبی حالت کے باعث بریلی کے اسپتال میں زیر علاج تھیں، ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ ان کے دماغی ردعمل تقریبا ختم ہو چکے ہیں اور صحت یابی کی امید نہ ہونے کے برابر ہے