امریکہ نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی نظام تھاڈ اسرائیل منتقل کردیا

 میزائل خطرے سے بچائوکیلئے  جنوبی کوریا میں دفاعی سسٹم نصب کیا گیا تھا
 سیئول(آئی این پی )امریکہ نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی سسٹم تھاڈ کو اسرائیل منتقل کر دیا ۔جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا نے دفاعی سسٹم تھاڈ کی منتقلی کی ویڈیو جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے جنوب میں پیونگٹائیک شہر میں واقع امریکا کے اوسان ائیر بیس سے دفاعی سامان منتقل کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متعدد امریکی فوجیوں کو بھی جنوبی کوریا سے مشرق وسطی منتقل کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساںا دارے  کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل خطرے سے بچائوکیلئے  جنوبی کوریا میں دفاعی سسٹم نصب کیا گیا تھا۔