لوئرمال سمیت کئی علاقوں میں شہری لٹ گئے ،گاڑیاں اور موٹرسائیکل غائب
لاہور( کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔لوئرمال میں لیاقت سے 1لاکھ 45ہزار وموبائل ،سمن آباد میں شکیل سے 1لاکھ 35 ہزار وموبائل ،فیکٹری ایریا میں محسن سے1 لاکھ 25 ہزارو موبائل ، مانگامنڈی میں عامر سے 1لاکھ 10ہزار و موبائل ، نشترکالونی میں ناصر سے ڈاکو 1لاکھ 10 ہزار وموبائل و دیگر سامان لے اڑے۔ نصیر آباد ، سندر سے گاڑیاں ، مصری شاہ ،سبزہ زار اور مناواں سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔