ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ویب ڈیسک: انٹر بینک میں ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 20 پیسے تک پہنچ گئی۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 05 پیسے تھی۔ اس قیمت میں اضافے کے بعد کاروباری سرگرمیوں پر مختلف اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، جس سے روپے کی قدر پر مزید دباؤ آ سکتا ہے۔