اترپردیش کی مشہور جامع مسجد سمیت 10 مساجد کو پلاسٹک کی چادروں اور ترپالوں سے ڈھانپا جائیگا
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ریاست اتر پردیش کی سنبھل پولیس نے ہندو تہوار ہولی کے موقع پر مشہور جامع مسجد سمیت 10 مساجد کو پلاسٹک کی چادروں اور ترپالوں سے ڈھانپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ انہیں 14 مارچ کو ہونے والے ہولی کے جلوس سے بچانے کے لیے اقدام ہے، جو مساجد کے پاس سے گزرے گا۔ ہولی کا تہوار اس بار رمضان کے مقدس میں آرہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا کہ یہ فیصلہ دونوں مذہبی تقریبات کے لیے ہموار کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا ہے۔