حملوں اور امتیازی سلوک کی ریکارڈ8 ہزار 658 شکایات درج ہوئیں :رپورٹ
واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں 2024 میں مسلمانوں اور بالخصوص فلسطینیوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کی ریکارڈ8 ہزار 658 شکایات درج ہوئی ہیں ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس امریکا میں اسلاموفوبیا کے واقعات میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ پریشان کن رجحان غزہ جنگ کے بعد سے دیکھنے میں آیا ہے۔ فلسطینیوں اورغزہ کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز کے مطابق 2024 میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی موصول ہونے والی شکایات 1996 کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں