عمر ایوب جے آئی ٹی کے سامنے پیش،ایک گھنٹہ پوچھ گچھ

اسلام آباد (آن لائن)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ،ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے اپوزیشن لیڈر  عمر ایوب سے  تقریباً ایک گھنٹے سوال جواب کیے ،جے ائی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی بیانیے پر سوال کیے جس پر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بیرون ملک سے آپریٹ ہوتاہے کون چلا رہا معلوم نہیں ،جو بیانیہ پارٹی پالیسی کے مطابق ہوتا ہے وہی شئیر کیا جاتا ہے،عمر ایوب نے کہا جو بھی تحقیقات کا معاملہ ہے تحریری طور پر دیا جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کے حوالے سے گفتگو کی  گئی جس پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میرا کام اپوزیشن کرنا ہے اختلاف نہ کروں تو کیا کروں ۔