26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھائیں گے:عمر ایوب

 اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عام انتخابات 2024 اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) کے وفد کے سامنے اٹھانے کا اعلان کر دیا۔اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کی جوڈیشل کمیشن ملاقات میں ہم اپنا مقف پیش کریں گے، الیکشنز میں جو ہوا ہے وہ سارا معاملہ آئی ایم ایف وفد کے سامنے رکھیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ 26 ویں ترمیم سے جو مسائل پیدا ہوئے اس بارے بھی آئی ایم ایف وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔