ٹرمپ منصوبے کی حمایت ، اسد عمر نے وزیراعظم سے 7 سوالات پوچھ لئے

شہباز شریف نے اپنے بیان سے کئی دہائیوں سے پاکستان کی پالیسی کو پلٹ دیا
 شہباز نے  یہ کام بغیر کسی قومی بحث اور قوم کے مینڈیٹ کے کیا،سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعظم شہباز شریف سے 7 سوالات پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ  شہباز شریف نے اپنے بیان کے ذریعے ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے فلسطین کے حوالے سے کئی دہائیوں سے جاری پاکستان کی پالیسی کو پلٹ دیا، انہوں نے یہ کام بغیر کسی قومی بحث اور قوم کے مینڈیٹ کے کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا  ا س حوالے سے 7 سوالات ہیں جن کے جواب دینے کی ضرورت ہے، جن میں  پہلا سوال  یہ ہے کہ پلان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کو دہشت گردی سے پاک علاقہ بناجا جائے گا، اسرائیل کے بارے میں ایسا ہی کیوں نہیں کہا گیا؟ جو دنیا کا سب سے زیادہ بنیاد پرست ملک ہے اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے؟  دوسرا، اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کر دیا جائے گا لیکن اسرائیل غیرمتعینہ مدت میں مرحلہ وار فوجی انخلا کرے گا