حکومت بلوچستان میں طاقت کے استعمال سے گریز کرے:عمر ایوب

جولوگ حکومت میں ہیں  عوام کے نمائندے نہیں‘ وزیر دفاع کو استعفیٰ دینا چاہیے :شبلی فراز
 وزیر دفاع مستعفی ہوں ،دشمن کے بیانیہ کو کائونٹر کرنا ہے تو عوام کو حقائق بتائیں،علامہ راجہ ناصرعباس 
راولپنڈی (آئی این پی)پی ٹی آئی قیادت نے بلوچستان ٹرین واقعہ پر وزیردفاع کو مستعفی ہونے کا کہتے ہوئے  واضح کیا ہے حکومت بلوچستان میں طاقت کے استعمال سے ہٹ معاملات کو یکسو کرے ۔جمعرات کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  قومی اسمبلی میں اپوزیسن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پارلیمنٹ  میں کہا بلوچستان پر ڈبیٹ کریں۔فارم 47 کی رحیم سنجیدہ نہیں یہ ہنسی مذاق میں لگے تھے۔حکومت نے کل مکمل نیوز بلیک آئوٹ کیا تھا۔انہوںنے کہا کہ ہم ایک سال سے کہہ رہے ہیں بلوچستان میں حالات ٹھیک نہیں۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہو اسکے پیچھے عوام کا ہونا ضروری ہے جو لوگ حکومت میں ہیں یہ عوام کے نمائندے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع کو استعفیٰ دینا چاہیے ،ملک کو درپیش مسائل سے نکلنے کا واحد حل بانی پی ٹی آئی ہے۔میڈیا سے گفتگوعلامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے۔جعفر ایکسپریس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں،اس واقعہ میں شہدا کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں، سکیورٹی کے ادارے بے بس نظرآرہے ہیں،حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہیے ،دشمن کے بیانیہ کو کائونٹر کرنا ہے تو عوام کو حقائق بتائیں