بلوچستان میں کبھی طاقت کا اندھا دھند استعمال نہیں کیا: وزیراعلیٰ

محدود اور ہدفی کارروائی کو ریاستی آپریشن کہنا حقائق کے منافی ہے،:سرفراز بگٹی کا خطاب
 کوئٹہ(یواین پی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست نے بلوچستان میں کبھی طاقت کا اندھا دھند استعمال نہیں کیا، محدود اور ہدفی کارروائی کو ریاستی آپریشن کہنا غلط ہے۔بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل اور قوم کا اصل سرمایہ ہیں، نسلِ نو کو درست تاریخی حقائق اور قومی بیانیے سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے، بلوچستان میں ریاست نے کبھی طاقت کے اندھا دھند استعمال کی پالیسی اختیار نہیں کی، محدود اور ہدفی کارروائی کو ریاستی آپریشن کہنا حقائق کے منافی ہے، بلوچستان سے متعلق پھیلائے گئے تصورات اور زمینی حقائق میں واضح فرق کو سمجھنا ضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے منظم جھوٹے بیانیے پھیلا کر نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے پیدا کیے گئے، تشدد اور انتشار کے ذریعے ریاست کو کمزور کرنے کے خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے