ٹرینوں میں اے سی بندہونے پر وزیر ریلوے کااظہاربرہمی

حنیف عباسی نے ہیڈ کوارٹرزمیں افسروں کے کمروں کے اے سی بند کرا دیئے
لاہور ( کرائم رپورٹر )ٹرینوں میں اے سی بند ہونے کی شکایات پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی ان ایکشن، افسران پر شدید برہمی کا اظہار ،ریلوے ہیڈ کوارٹرز زمیں افسران کے کمروں کے اے سی بند کرا دیے،وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اگر ٹرینوں کے اے سی نہ چلے تو افسران کے اے سی بھی نہیں چلنے دوں گا ،ریلوے وزیر کے احکامات پر گزشتہ روز گریڈ 21،20،19،18 سمیت ہیڈکوارٹر زکے تمام افسران کے اے سی بند کرا دیئے تھے، گرمی کا زور اور اے سی بند ہونے سے ریلوے افسران کا برا حال ہوگیا، ریلوے وزیر کو افسران کیطرف سے ٹرینوں میں اے سی چلنے کی یقین دہانی کے بعدافسران کے اے سی بھی چل گئے ، ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں تمام افسروں کے کمروں میں اے سی بحال کر دیئے گئے۔