چوکی انچارج نے اغواء کاروں کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا
ملزمان شہری کو اغواء کر کے اپنے ڈیرے پر لے جا کر تشدد کرتے رہے
لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں 4 ملزمان نے شہری کو اغواء کر لیا ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر چوکی انچارج اعوان ڈھائے والا نے فوری کارروائی کرتے پوئے اغواء کاروں کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ہے ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان شہری کو اغواء کر کے اپنے ڈیرے پر لے جا کر تشدد کرتے رہے ملزمان نے تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی گرفتار ملزمان صغیر عرف صوبہ، تنویر اسلحہ سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا۔