چوری ڈکیتی اورجھپٹا کی وارداتیں ، متحرک گروہ گرفتار

 رب نواز، فیصل، محمد علی کے قبضہ سے پستول2 موبائلز اور چھینی گئی نقدی برآمد
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او فیصل ٹائون نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری ڈکیتی اورجھپٹا کی وارداتیں کرنیوالا متحرک گروہ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال راوف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی گروپ کو گرفتار کرلیاگروپ کو نجی کالج کے باہر سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان سکول۔کالج کے طلباء و طالبات سے جھپٹا۔ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھیملزمان چوری، ڈکیتی، جھپٹا کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں ایس ہی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے پستول2 موبائلز اور چھینی گئی نقدی برآمد کر لی ملزمان رب نواز، فیصل، محمد علی کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے