قومی اسمبلی ہال کا ساؤنڈ سسٹم خراب ہونے کا انکشاف

 35 کروڑ تک اخراجات ہونے کا امکان، دہائیوں پرانا ساؤنڈ سسٹم ،اب پرزے دستیاب نہیں‘سپیکر 
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی ہال کا ساؤنڈ سسٹم خراب ہونے کا انکشاف ہواہے جس پر 35 کروڑ روپے تک اخراجات ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ہر ممبر کے لئے ساؤنڈ سسٹم پر ساڈھے دس لاکھ روپے فی کس خرچ ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں مائیک کام نہ کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا ہے ۔سپیکر سردارایازصادق نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث قومی اسمبلی میں چار قطاروں کے مائیک کام نہیں کررہے۔ سسٹم پر 30 سے 35 کروڑ روپے خرچ آرہاہے۔ سپیکرنے کہا کہ یہ دہائیوں پرانا ساؤنڈ سسٹم ہے۔اب ان آلات کے پرزے دستیاب نہیں۔ساؤنڈ سسٹم کی مرمت پر کچھ دن لگیں گے۔