ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں:افغان طالبان

اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے:ترجمان  ذبیح اللہ مجاہد
کابل(آئی این پی)افغانستان کی طالبان حکومت نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان، ایران پر اسرائیل کے حملوں، فوجی قیادت اور ایٹمی سائنسدانوں کے قتل کی مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، خاص طور پر یہ ایران کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ یہ جارحیت ایک ایسے وقت میں کی گئی جب مظلوم فلسطینی عوام بالخصوص غزہ میں آج بھی اسرائیل کے تباہ کن حملے جاری ہیں اور قابض اسرائیلی حکومت پرتشدد کارروائیاں کر رہی ہے