ہم افغان سر زمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں: طالبان

کابل(آئی این پی)بگرام ایئر بیس سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر افغانستان نے رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے ہم افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں۔ افغان وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی ناقابل عمل ہے۔