بلوچستان کا بجٹ 17جون کو پیش ہو گا

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون کو پیش کیا جائے گا۔صوبائی وزیرِ خزانہ شعیب نوشیروانی کوئٹہ میں صوبے کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔اس حوالے سے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے اسمبلی کا بجٹ اجلاس 17 جون کو سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے۔