نئے اسلامی سال کا آغازبدھ 17جون کو ہونیکا امکان

محرم کا چاند15جون کو پیداہوگا،ا سی شام نظر نہیں آ ئیگا ،سپارکو 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)نئے اسلامی سال 1448ہجری کا آغاز بدھ 17جون کو ہونے کا امکان ہے۔ سپارکو نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام 1448 ہجری کا نیا چاند 15 جون کو صبح 7 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے، غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 50 منٹ ہوگی تاہم 15 جون کی شام محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں چنانچہ یکم محرم الحرام 1448 ہجری بروز بدھ 17 جون 2026 کو ہونے کا قوی امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔