لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی نے 10سکالرزکوپی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردیں۔ سلیمان جاوید کو کمیونیکیشن سٹڈیز، رانا عثمان کو شماریات، جہاں زیب کو پنجابی، جرار احمد کوایگریکلچرل سائنسز (پلانٹ پیتھالوجی)، وقاص شریف کوسالڈ سٹیٹ فزکس، صفہ نعیم کو آرٹ اینڈ ڈیزائن (سٹوڈیو پریکٹس)، سدرہ حنیف کو شعبہ تاریخ، حافظ نوید اسلم کوپنجابی، فرخ رانا دختر رانا نور پرویز کوجغرافیہ اور حافظ عبدالغنی کواردو کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی گئیں۔