رانا ارادت ، وجیہہ قمر، علی زاہد، احسان افضل،اختیار ولی، نوشین افتخار،عبدالرحمن کانجو کے ناموں پر غور
اسلام آباد(بیورو رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی کابینہ میں تبدیلی اور نئے وزراء کی شمولیت کیلئے زیر غور نئے نام سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے لیے رانا ارادت شریف، وجیہہ قمر، علی زاہد، رانا احسان افضل کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔اختیار ولی، نوشین افتخار، عبدالرحمن کانجو، شمائلہ رانا، فیصل سبزواری، مختار ملک اور آمنہ بتول کی بھی شمولیت متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شاہ زیب درانی، سینیٹر افنان اللہ ، سینیٹر بشریٰ انجم کو ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، نئے شامل ہونے والے ارکان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا۔قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے کے لییبعض وزارتوں کو ضم کیا جائے گا جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے وزراء سے قلمدان واپس لیے جانے کا بھی امکان ہے