قومی اداروں کے احترام، اتحاد اور یکجہتی ہی سے پاکستان کو درپیش چیلنجز کا موثرمقابلہ کیا جا سکتا ہے
عوام کو بہتر طرزِ زندگی، معیاری بنیادی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے
لاہور (سپیشل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور وفاقی وزیرمملکت ملک رشید احمد خاںنے مانگا منڈی میں رانا شکیل کے ڈیرے پر منعقدہ سیاسی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جہاں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما رانا شکیل اور رانا محمد اسلم نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پرسپیکر ملک محمد احمد خاں نے اپنے خطاب میں قومی سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ مادرِ وطن کے دفاع، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ قومی اداروں کے احترام، اتحاد اور یکجہتی ہی سے پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ عوام کو بہتر طرزِ زندگی، معیاری بنیادی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے