اسلام آباد (آن لائن)چین-پاکستان ڈیجیٹل ایجوکیشن الائنس کے تحت ایس ایم ای انٹرپرینیورشپ اور مینجمنٹ کے لیے ایک نئی پیشہ ورانہ تعلیمی شاخ کا باضابطہ افتتاح ہو گیا۔گوادر پرو کے مطابق چین کے صوبہ گانسو کے دارالحکومت لانڑو میں گانسو فنانس اینڈ ٹریڈ پروفیشنل کالج کے زیر اہتمام چین،پاکستان ایس ایم ای انٹرپرینیورشپ و پیشہ ورانہ تعلیم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس کانفرنس کے دوران چین،پاکستان ڈیجیٹل ایجوکیشن الائنس کے تحت ایس ایم ای انٹرپرینیورشپ اور مینجمنٹ کے لیے ایک نئی پیشہ ورانہ تعلیمی شاخ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر جی ایف ٹی پی سی اوورسیز ٹریننگ بیس اور ایس ایم ای انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ پاکستان ٹریننگ سینٹر کا بھی افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں دونوں ممالک کے تعلیمی رہنما، ادارہ جاتی شراکت دار، اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔