ہالی ووڈ کی اداکارہ زوئی سلڈانہ نے فلمی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور اب وہ دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
برطانوی ذرائع کے مطابق، 47 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے اس فہرست میں اسکارلٹ جوہانسن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ زوئی سلڈانہ کی فلموں کی مجموعی کمائی اب 15.46 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں ان کی حالیہ فلم ’اواتار: فائر اینڈ ایش‘ کی کامیابی نے اہم کردار ادا کیا۔زوئی سلڈانہ کی شاندار کامیابی میں اواتار فرنچائز کا حصہ سب سے بڑا ہے، جبکہ مارول سنیماٹک یونیورس میں گیمورا کا کردار بھی انہیں عالمی شہرت دلا چکا ہے۔ اس کے علاوہ، وہ گارڈینز آف دی گلیکسی، ایونجرز، اسٹار ٹریک سیریز اور پائریٹس آف دی کیریبین میں بھی نظر آ چکی ہیں۔گزشتہ برس، اسکارلٹ جوہانسن نے فلم ’جراسک ورلڈ ری برتھ‘ کی بدولت سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا تھا، مگر اب یہ ریکارڈ زوئی سلڈانہ کے نام ہے۔
اگرچہ ‘اواتار: فائر اینڈ ایش’ باکس آفس پر پچھلی فلموں کے مقابلے میں سست رفتار رہی، تاہم ریلیز کے بعد سے یہ ڈومیسٹک مارکیٹ میں نمبر ون پر برقرار ہے۔مزید یہ کہ، زوئی سلڈانہ نے گزشتہ سال نیٹ فلکس کی فلم ’ایمیلیا پیریز‘ میں معاون اداکارہ کے طور پر آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا، اور وہ اب ایکشن ڈرامہ سیریز ’لائینیس‘ کے اگلے سیزن پر کام کر رہی ہیں۔یہ کامیابی زوئی سلڈانہ کی مسلسل محنت، متنوع کرداروں کے انتخاب اور بلاک بسٹر فرنچائزز میں شمولیت کا نتیجہ ہے، جس نے انہیں ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بنا دیا۔