قصور( خصوصی رپورٹ) بستی قادر آباد عیدے شاہ روڈ کے رہائشی ناظم علی نے پولیس تھانہ اے ڈویڑن قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ اس کا 12 سالہ بھانجا علی حسن، جو سبزی منڈی قصور میں اڈے پر موجود تھا، ملزمان زوہاب المعروف زیبی کے بیہودہ مذاق کا نشانہ بنا۔جب ناظم علی نے اس مزاق کو منع کیا تو زوہاب اور دیگر چار نامزد ملزمان نے مسلح پستول اور تیز دھار کنڈی سے علی حسن اور ناظم علی کے بھائی اعظم پر جان سے مارنے کی نیت سے تشدد کیا، جس سے دونوں زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ اے ڈویڑن قصور نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔