بھائی کی فائرنگ سے زخمی نوجوان جاں بحق، ملزم گرفتار

چک امرو (خصوصی رپورٹ) ظفروال کے علاقے میں بھائی کی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان مرزا حماد دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کو اس کا بھائی فائرنگ کر کے زخمی کر چکا تھا۔ظفروال پولیس نے گولی چلانے والے ملزم بکو کو اقدام قتل کے مقدمے میں پہلے ہی گرفتار کر لیا ہے۔