لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس ملازمین کے علاج معالجے کی مد میں مزید 23 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے گئے۔ کانسٹیبل جاوید اقبال کو عارضہ قلب کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے فراہم کیے گئے جبکہ سب انسپکٹر ریاست علی کو سرجری کے لیے 3 لاکھ 25 ہزار روپے کی مالی معاونت دی گئی۔ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف کو اہلیہ کے علاج کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ کانسٹیبل بلال حسن کو سرجری کے لیے 2 لاکھ 35 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔اسی طرح ہیڈ کانسٹیبل عمران اصغر کو برین ٹیومر کے علاج کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔