ایران میں مظاہرے صرف احتجاج نہیں ایک نظام کیخلاف بغاوت ہے:صدر یوکرین

 یہ احتجاج روس کے لئے بھی ایک واضح پیغام ہے‘ حالات ان کے لئے بھی آسان نہیں ہوں گے:صدر ولادیمیر زلنسکی  کا ایکس پرپیغام
کیف (آئی این پی )یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے ایران میں حالیہ عوامی مظاہروں کو بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں جاری مظاہرے صرف احتجاج نہیں بلکہ دراصل ایک بڑی عوامی بغاوت کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔صدرزلنسکی نے   ایکس پر فارسی زبان میں لکھا کہ ایران میں جو کچھ اس وقت ہو رہا ہے، بشمول وسیع پیمانے پر جاری حکومت مخالف مظاہرے، دراصل ایک بغاوت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ احتجاج روس کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہیں کہ حالات ان کے لیے بھی آسان نہیں ہوں گے۔