پی ٹی آئی احتجاج، بغاوت مقدمے میں مزید 2کارکن گرفتار

 دونوں کارکن پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ کی خاتون عہدیدار سے رابطے میں تھے : پولیس
لاہور(کرائم رپورٹر) پی ٹی آئی احتجاج میں مبینہ اشتعال انگیزی کی تیاری کے معاملے میں بغاوت کے مقدمے کی تفتیش کے دوران مزید دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے دونوں پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا، جو پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ کی ایک خاتون عہدیدار سے رابطے میں تھے، جبکہ انہیں اسی رابطے کی تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس کے علاقے میں خاتون سمیت دو افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ پہلے ہی درج ہے، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔