انسپکٹر افتخار جوئیہ،اے ایس آئی نعمان،سجاد ڈرائیور،ہیڈ کانسٹیبل نوید شہاب اور سکیورٹی کانسٹیبل زاہد شامل
قصور(خصوصی رپورٹ )ڈی پی او محمد عیسٰی خان سکھیرا نے منشیات فروشی کے الزام میں انسپکٹر اور تھانیدار سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا،جن میں انسپکٹر افتخار جوئیہ،اے ایس آئی نعمان،سجاد ڈرائیور،ہیڈ کانسٹیبل نوید شہاب اور سکیورٹی کانسٹیبل زاہد شامل ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او قصور محمد عیسٰی خان سکھیرا نے ابتدائی انکوائری کے بعد سزا سنادی،مزید تفتیش جاری ہے۔