اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وکلاء سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کچھ دیر میں ہائی کورٹ پہنچیں گے، جہاں ممکنہ طور پر ضمانت کی درخواست جمع کروائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی شخصیات نے تحریک انصاف کو بتایا ہے کہ ڈاکٹرز کا پینل آج عمران خان کا معائنہ کرے گا، جس کے بعد ضمانت کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔اس دوران، اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی کے لیے اسلام آباد کے تین مختلف مقامات پر دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔ اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، داخلی راستے بند ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور قیدی وینز بھی وہاں موجود ہیں۔ حکومتی اور اپوزیشن کی طرف سے جاری صورتحال کے پیش نظر، عدالت اور سکیورٹی حکام کی تیاریاں مکمل ہیں۔