وزارتِ خزانہ نے پاکستان پر قرض و سود کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دیں

اسلام آباد(آئی  این پی )سینیٹ اجلاس میں وزارتِ خزانہ نے مالی سال 2025 میں پاکستان پر قرضے کے حجم اور سود کی تفصیلات تحریری طور پر پیش کر دیں۔وزارتِ خزانہ کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان پر کل قرضہ 80.5 کھرب روپے تھا، جس میں اندرونی قرضہ 54.5 کھرب اور بیرونی قرضہ 26 کھرب روپے شامل ہیں۔مالی سال 2021 میں 16.5 کھرب، مالی سال 2022 میں 23.2 کھرب روپے قرض واپس کیا گیا۔ مالی سال 2023 میں 30.2 کھرب اور مالی سال 2024 میں 28 کھرب روپے قرض واپس کیا گیا جبکہ مالی سال 2025 میں 27.1 کھرب روپے قرض واپس کرنے کی اطلاع دی گئی۔سود کی ادائیگی سے متعلق بتایا گیا کہ مالی سال 2021 میں 2.7 کھرب، 2022 میں 3.2 کھرب روپے سود ادا کیا گیا، مالی سال 2023 میں 5.7 کھرب، 2024 میں 8.2 اور مالی سال 2025 میں 8.9 کھرب روپے سود ادا کیا گیا۔