ملک بھر میں17ہزار738رجسٹرڈ مدارس‘ساڑھے22لاکھ طلباء سینیٹ میں تفصیلات پیش

پنجاب میں 6 لاکھ 64 ہزار 65 طلباء زیر تعلیم ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 88 ہزار 182، بلوچستان میں 71 ہزار 815 طلبا ء زیر تعلیم ہیں
 کے پی  12 لاکھ 83 ہزار 24،آزاد کشمیر  26 ہزار 787 ، اسلام آباد میں 11 ہزار 301 جی بی میں 4 ہزار 346 طلباء  زیر تعلیم 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں رجسٹرڈ مدارس کی تفصیلات سامنے آ گئیں، وزارت تعلیم نے سینیٹ میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق تحریری جواب دے دیا۔وزارت تعلیم کے مطابق ملک بھر میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم کے ذریعے رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 17 ہزار 738 ہے، رجسٹر مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 22 لاکھ 49 ہزار 520 ہے۔پنجاب میں 6 لاکھ 64 ہزار 65 طلبہ زیر تعلیم ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 88 ہزار 182، بلوچستان میں 71 ہزار 815 طلبا زیر تعلیم ہیں۔کے پی میں 12 لاکھ 83 ہزار 24،آزاد کشمیر میں 26 ہزار 787 طلبہ زیر تعلیم ہیں، اسلام آباد میں 11 ہزار 301 جی بی میں 4 ہزار 346 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔وزارت تعلیم کے مطابق مدارس کی براہ راست کوئی فنانسنگ نہیں کی، ڈی جی آر ای نے 598 مدارس کو 1196 اساتذہ فراہم کیے ہیں