نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں خون کی کمی کا دن منایا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر)ورلڈ انیمیاڈے(خون کی کمی کا دن)/ نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں منایا گیا۔ انیمیا سے بچا ئو کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقادکیا گیا۔ ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر وقاص رشید، ڈاکٹرز، نرسز و دیگر سٹاف،ہسپتال او پی ڈی میں موجود مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے واک اور سیمینار میں شرکت کی۔خون کی کمی کی علامات، بچا ئو اور غذائی احتیاط سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی