کمیشن کی سفارشات مزید غور کیلئے قائمہ کمیٹی کو بھجوائیں گے:اجلاس میں فیصلہ
لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کے بل پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیڈ بیک پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ نے صوبائی وزیر کو نئی حلقہ بندیوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا الیکشن کمیشن کی سفارشات مزید غور کیلئے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی۔ وزیر بلدیات نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کی تجاویز غور کے بعد پنجاب اسمبلی کے ایوان کے سامنے رکھیں گے۔ نچلی سطح تک موثر گورننس مقامی حکومتوں کے بغیر ممکن نہیں۔ ایسا بلدیاتی نظام ہونا چاہئیجو عوام کی امنگوں پر پورا اترسکے، بلدیاتی ایکٹ میں عوامی بہتری کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے ترمیم کی جا رہی ہے