بلدیاتی قانون نہ بننے پر الیکشن کمیشن برہم

 صوبائی حکومت  کا ایک سال  مکمل  ہوگہا 5بار بلدیاتی  ایکٹ  2024 میں ترامیم پیش  ، مسودہ بھجوا دیا:سیکرٹری بلدیات 
لاہور (خصوصی رپورٹ)صوبائی حکومت ایک سال مکمل ہونے کے باوجود بلدیاتی قانون نہ بنا سکی ،الیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہار کر دیا ،الیکشن کی تیاری پوری لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے پانچ بار بلدیاتی ایکٹ 2024میں ترامیم کا عذر پیش کیا گیا ،ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے 2025 میں صوبہ میں  بلدیاتی انتخابات کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،قوانین کے برعکس دس سال گذر گئے  تاحال صوبائی حکومت  بلدیاتی انتخابات  کرانے کے لئے تیار  نہیں۔صوبائی حکومت کو ایک سال مکمل ہو گیا لیکن بلدیاتی ایکٹ تیار نہ ہوا۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے بلدیاتی ایکٹ میں پانچ بارترامیم کرنے کا عذر الیکشن کمیشن کو پیش کیا۔حالانکہ  وفاق سمیت تین صوبوں  اور کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ  ایکٹ کا حتمی  مسودہ پنجاب  اسمبلی میں ضروری  قانون سازی  کے لئے بھجوا دیا ،قانون سازی  کا عمل کمل  ہوتے ہی رولز بھی  بنا دیئے جائیں گے۔