بیرسٹر گوہر علی نے 9 مئی کے مقدمے میں ڈسچارج کی درخواست دائر کر دی

بیرسٹر گوہر علی نے 9 مئی کے مقدمے میں ڈسچارج کی درخواست دائر کر دی

ویب ڈیسک: بیرسٹر گوہر علی نے 9 مئی کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

 میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تمام مقدمات جعلی ہیں اور وہ ان تمام مقدمات سے بری ہوں گے۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم اور دیگر کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ انہوں نے 9 مئی کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہ چلانے کی بات کی گئی تھی، لیکن جب مظاہرین ابھی بیٹھے بھی نہیں تھے تو شیلنگ شروع کردی گئی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کے لئے کوششوں کا دعویٰ کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بات چیت سے ہی ممکن ہے۔بیرسٹر گوہر علی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دوران کوئی شرط نہیں رکھی گئی تھی، تاہم مطالبات ضرور پیش کیے گئے تھے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے تھے مگر ایک اسٹیج سے پہلے ہی رابطہ ختم ہو گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمہ درج کرنے کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک کو بہتری کی طرف بڑھایا جائے۔