اسلا م آباد (آئی این پی )قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں مزید 4پولیو کیسز کی تصدیق کردی۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق مزید 4 کیسز سامنے آنے کے بعد 2024 کے دوران پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63ہو گئی۔ نئے کیسز ڈی آئی خان ، ٹانک ، جیکب آباد اور سکھر میں سامنے آئے ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ڈی آئی خان، ٹانک، اورجیکب آباد میں تین بچیاں ،سکھر میں بچہ پولیو سے معذور ہوئے۔