نرخو ں میں کمی لاـئی جائےبجلی کی موجودہ استعداد کوشمسی توانائی پر منتقل کیا جائےشہبازشریف

 بجلی کے پیداواری منصوبوں کے حوالے سے لائحہ پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے ‘پن بجلی کے منصوبے کم لاگت بجلی کے ایسے ذرائع ہیں جن سے صارف کو ماحول دوست اور سستی بجلی فراہم ہوگی
زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنے والے فرسودہ بجلی گھروں کو فوراً بند کیا جائے ایسے بجلی گھروں کی بندش سے  ایندھن کی درآمد پر خرچ ہونیوالے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی:اجلاس میں ہدایات
اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی بجلی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں کو مزید کم کرنے اور مستقبل کے بجلی کے پیداواری منصوبوں کے حوالے سے لائحہ پر عملدرآمد کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے  بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کے لیے مقامی وسائل کو ترجیح دی جائے ،دنیا بھر میں ماحول دوست کم لاگت شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں مستقبل کے لیے بجلی کے پیداواری منصوبوں، بجلی شعبے بالخصوص ترسیلی نظام پر جائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس کو بجلی کے نئے مجوزہ منصوبوں، جاری منصوبوں کی تعمیر پر پیش رفت اور ملک میں بجلی کے شعبے کی جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بجلی کی موجودہ طلب اور استعداد  کے علاوہ  درآمدی ایندھن سے چلنے والے بجلی گھروں کی تحلیل اور ترسیلی نظام کی اصلاحات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ  مستقبل میں کم لاگت بجلی منصوبوں کو ہی ترجیح دی جائے بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کے لیے مقامی وسائل کو ترجیح دی جائے۔شہباز شریف نے کہا  کہ پن بجلی کے منصوبے کم لاگت بجلی کے ایسے ذرائع ہیں جن سے صارف کو ماحول دوست اور سستی بجلی فراہم ہوگی. دنیا بھر میں ماحول دوست کم لاگت شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے پاکستان اس لحاظ سے خوش قسمت ملک ہے  ملک میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے۔ انہوں نے کہا  بجلی کی موجودہ استعداد کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنے والے فرسودہ بجلی گھروں کو فوراً بند کیا جائے ایسے بجلی گھروں کی بندش سے نہ صرف ایندھن کی درآمد پر خرچ ہونے والے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ صارف کیلئے بجلی کی لاگت بھی کم ہوگیایسے تمام افسران جو بجلی شعبے کی اصلاحات میں دانستہ طور پر رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی ترسیل کے نظام میں جاری اصلاحات پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے