وزیراعلی بلوچستان اور برطانوی ہائی کمشنر میں سی ٹی ڈی کی استعداد بڑھانے پر اتفاق

کوئٹہ(آئی این پی )وزیراعلی بلوچستان  سرفراز بگٹی سے برطانوی ہائی کمشنر  جین میریٹ نے ملاقات کی ہے جس میں سی ٹی ڈی پولیس کی استعداد کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا  ۔سرفراز بگٹی اور جین میریٹ کی ملاقات میں دو طرفہ تعاون، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، گڈ گورننس، امن و امان کی بہتری، تعلیم و صحت کے شعبوں میں اصلاحات اور صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک غیر معمولی چیلنج ہے اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بلوچستان میں پہلا کلائمٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے