عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف3رینجرز اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ درج

منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کا واقعہ بانی پی ٹی آئی کے ایما ء اور حکم پر ہوا،علی امین اور بشری نے تعمیل کی
منصوبے کے گواہ کچھ قیدی، مشقتی، جیل میں خفیہ پولیس کے ملازمین ہیں،بشری بی بی نے عوام کو مشتعل کیا:ایف آئی آر کا متن

 اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی کے احتجاج میں رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعے کا درج مقدمہ تھانہ رمنا میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی  کیخلاف تہرے قتل کی ایف آئی آر منظرعام پر آگئی۔اعلی حکام کے حکم پر مقدمے کی ایف آئی آر سیل کر دی گئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی ایف آئی آر کے مطابق تمام واقعے کا منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کا واقعہ بانی پی ٹی آئی کی ایما اور حکم پر ہوا۔متن کے مطابق جیل میں ملاقات کیلئے جانے والی پی ٹی آئی قیادت کے ذریعے منصوبہ بنایا گیا منصوبے کے گواہان کچھ قیدی، مشقتی، جیل میں خفیہ پولیس کے ملازمین ہیں، بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل بشری بی بی، علی امین گنڈاپورنے کی۔عمرایوب، شیخ وقاص، سلمان اکرم نے باہمی سازش مجرمانہ کے تحت حکمت عملی بنائی جب کہ مرادسعید، ذلفی بخاری، رف حسن، حماد اظہر اور دیگر قیادت نیحکم کی تعمیل کی ۔بشری بی بی اور دیگر ملزموں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام کو مشتعل کیا۔ پی ٹی آئی قیادت نے عوام کو فوج، حکومت کیخلاف بغاوت پر اکسایا جس سے واقعہ ہوا۔