لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ پولیس افسران اور اہلکاروں پر تشدد کرنے اوریرغمال بنانے پر مذہبی سیاسی تنظیم کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق ملزمان نے احتجاج روکنے کی کوشش پر دو پولیس سب انسپکٹرز کو یرغمال بنایا،ملزمان کے تشدد سے افضال سب انسپکٹر زخمی جبکہ کانسٹیبل فرمان کی یونیفارم پھٹ گئی۔مقدمہ میں 13نامزد اور 80نامعلوم افراد کو نامزد کیاگیا ہے۔مقدمہ پولیس سب انسپکٹر محمد افضال کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔مقدمہ میں راؤ عرفان،رفاقت اور ناصر وغیرہ کو نامزد کیا گیا ہے۔