پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے بنوں میں آپریشن کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی نے بنوں کی تحصل ڈومیل کے اکبر علی خان کلہ اور سدا خیل کے علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا۔ ڈی پی او بنوں کے مطابق سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 5 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔