معرکہ حق میں کامیابی نے قوم کے حوصلے بلند کیے:صدر مملکت

معرکہ حق میں کامیابی نے قوم کے حوصلے بلند کیے:صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ "معرکہ حق میں کامیابی نے قوم کے حوصلے بلند کیے اور فتح عوام کے لیے نئے اعتماد کا ذریعہ بنی"۔

صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرات اور حکمت نے بھارت کے خلاف حالیہ کامیابی ممکن بنائی، اور بیرونی جارحیت کے جواب میں قوم نے اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

اہم نکات:

بھارتی جارحیت پر بھرپور قوت کے ساتھ وطن کا دفاع کیا گیا۔پاکستان امن کے خواہاں ہے مگر دباؤ کے آگے نہیں جھکتا۔قوم عزم سے ہر شعبے میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔حوصلے اور جذبے کو معاشی بحالی اور تکنیکی ترقی کی جانب لگانا ہوگا۔کشمیر کی حق خودارادیت کی جدوجہد ہمارے دل کے قریب ہے۔صدر زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کے جذبے اور حوصلے کو سراہتے ہوئے قومی اتحاد اور ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔