پتنگ سازوں اور فروخت کنندگان کے لیے خوشخبری

پتنگ سازوں اور فروخت کنندگان کے لیے خوشخبری

بسنت 2027 کے لیے لائسنس کا اجراء رواں سال ستمبر سے شروع ہوگا۔

ستمبر 2026 سے پتنگ سازی، ٹریڈرز اور سیلرز کے لیے لائسنس کے لیے آن لائن پورٹل بھی اوپن کر دیا جائے گا۔  حکام کے مطابق، شہری اب آن لائن پورٹل کے ذریعے پتنگ سازی اور فروخت کے لیے لائسنس حاصل کر سکیں گے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لائسنس کے بغیر پتنگ سازی اور فروخت پر پابندی برقرار رہے گی۔مزید برآں، پرانے لائسنس کی معیاد رواں سال دسمبر میں ختم ہو جائے گی، جس کے بعد نئے لائسنس کے لیے درخواست دی جا سکے گی۔  حکام نے بتایا کہ چھ ماہ قبل لائسنس اور مینوفیکچرنگ کی اجازت سے نرخ قابو میں رہیں گے، تاکہ مارکیٹ میں توازن برقرار رہے۔شہریوں کی سہولت کے لیے پورٹل اوپن کر دیا جائے گا، جس سے وہ گھر بیٹھے رجسٹریشن اور لائسنس کی درخواست کر سکیں گے۔