پی ایس ایل میں شرکت پر بلیسنگ موزاربانی کو 2 سال کی پابندی عائد

پی ایس ایل میں شرکت پر بلیسنگ موزاربانی کو 2 سال کی پابندی عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت سے 2 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، تفصیلی تادیبی کارروائی کے بعد موزاربانی کو اگلے دو ایڈیشنز کے لیے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ کھلاڑی کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنے کے سبب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بلیسنگ موزاربانی نے پی ایس ایل کے معاہدے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔