چین نے اپنی خودمختاری، سلامتی اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے نئے قوانین جاری کر دیے ہیں۔
چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ نے ان قوانین پر مبنی حکمنامے پر دستخط کیے ہیں، جن کے مطابق اگر کوئی ملک بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چین یا اس کے شہریوں اور اداروں کے خلاف اقدامات کرے گا، تو چین کو اس کے خلاف جوابی کارروائی کا اختیار حاصل ہوگا۔ یہ قوانین 20 شقوں پر مشتمل ہیں اور فوری طور پر نافذ العمل ہو چکے ہیں۔ ان قواعد کے تحت، چین کے خلاف اقدامات کرنے والے غیر ملکی افراد اور اداروں کے ناموں پر مشتمل ایک فہرست بھی تیار کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ملکی خودمختاری، سلامتی اور معیشتی مفادات کا تحفظ ہے، اور چین اپنی سیکیورٹی کے مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی ضروری ردعمل کا اختیار رکھتا ہے۔