حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کا اعلان

حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کا اعلان

جرمنی نے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا ہے۔  
جرمن چانسلر فریڈرک مارز کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے دو ماہ کے لیے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں تقریباً 17 یورو سینٹ فی لٹر کی کمی کی جائے گی۔  دوسری جانب، جرمن وزارتِ معیشت نے خبردار کیا ہے کہ ایران جنگ کے اثرات 2026 کے باقی عرصے میں بھی معیشت پر رہیں گے۔  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز ابتدائی ایشیائی تجارت کے دوران کمی دیکھی گئی، جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی امید ہے، جس سے رسد کے خدشات کم ہو گئے ہیں۔  
برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.86 ڈالر (1.87 فیصد) کمی کے بعد یہ 97.50 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 2.25 ڈالر (2.27 فیصد) کمی کے ساتھ 96.83 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔  یاد رہے کہ گزشتہ سیشن میں دونوں بینچ مارکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جہاں برینٹ 4 فیصد سے زائد اور ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 3 فیصد بڑھی تھی، اس اضافے کی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی تھی۔