پولیو کیسزمیں نمایاں کمی

31 اضلاع میں 35 ماحولیاتی نمونے منفی،20 اضلاع میں موجودگی کی تصدیق 
21تا27اپریل انسدادپولیومہم کاانعقاد،ساڑھے4کروڑبچوں کوقطرے پلانے کاہدف
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزارت قومی صحت نے ملک بھر کے 31 اضلاع میں 35 ماحولیاتی نمونوں کے منفی ہونے اور 20 اضلاع میں موجودگی کی تصدیق کی ہے، ایک سال سے جاری انسداد پولیو مہم کے نتیجے میں پولیو وائرس کے پھیلا ئو اور کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے،20 اضلاع کے 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، نیشنل ای او سی کے مطابق 21 تا 27 اپریل تک ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، والدین سے درخواست ہے کہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں، مسلسل ویکسینیشن سے نہ صرف قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ بچوں کو پولیو سے بھی تحفظ ملتا ہے۔